ابنا: موصولہ خـبروں کے مطابق پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ کے شہر پشاور اور خيبر ايجنسي کے علاقے لنڈي کوتل ميں بموں کے دھماکے ہوئے ہيں - پوليس نے بتايا ہے کہ صوبہ خيبر پختون خواہ کے صدر مقام پشاور ميں ارباب روڈ پر ہونے والے بم دھماکے ميں دو افراد ہلاک اور بيس زخمي ہوگئے ہيں-دھماکے کے نتيجے ميں آس پاس کي دوکانوں کو بھي شديد نقصان پہنچا ہے- دوسري جانب نيم خود مختار قبائيلي علاقے خيبر ايجنسي کي تحصيل لنڈي کوتل ميں ريموٹ کنٹرول کے ذريعے کئے جانے والے ايک دھماکے ميں تين افراد ہلاک ہوگئے ہيں- کہا جارہا ہے کہ لنڈي کوتل کے پاچا خان چوک پر ہونے والے اس دھماکے ميں تين افراد زخمي بھي ہوئے ہيں -ادھر صوبہ پنجاب کے شہر گجرات ميں خود کش دھماکے کي خـبريں موصول ہوئي ہيں-پوليس کا کہنا ہے کہ گجرات کے علاقے گورالي ميں جي ٹي روڈ کے قريب کے ايک شخص نے جس کے بارے ميں خيال کيا جارہا ہے خودکش حملہ آور تھا خود کو دھماکے سے اڑاليا ہے- تاحال کسي جاني يا مالي نقصان کي کوئي اطلاع نہيں ملي ہے-......
/169