31 دسمبر 2011 - 20:30

سعودی مظاہرین پراس ملک کےسیکورٹی اہلکاروں کےتشدد نے عوام کواپنےقانونی مطالبات کےلئے نئی روش اختیارکرنےپرمجبورکردیاہے۔

ابنا: ترقی وتبدیلی نامی آل سعود کےمخالف دھڑے نے ایک بیان جاری کرکے سعودی عوام سےمطالبہ کیاہے کہ وہ اپنےاحتجاج کوبیان کرنےکےلئےانٹرنٹ سےاستفادہ کریں۔ اس بات کےپیش نظر کہ سعودی عرب کےمختلف طبقات سےتعلق رکھنےوالے مرد عورتیں اور دانشور جواس ملک کی سیکورٹی فورسس کےمظالم کےخوف سےمظاہروں اور ہڑتالوں میں حصہ لینےکی ہمت نہيں کرپاتے انھیں دعوت دی گئی ہےکہ وہ ہفتےمیں انٹرنٹ احتجاجات میں شریک ہوکراپنےمطالبات دہرائيں۔

بعض سعودی سیاسی دہڑوں کی جانب سےآنے والےبیانات میں عوام سےاپیل کی گئ ہے کہ پیرکی رات نو بجےانٹرنٹ پرایک گھنٹےکےلئےاپنااحتجاج درج کرائيں ۔ انٹرنٹ پراپنےمطالبات بیان کرنے کاموضوع اس وقت سامنےآیاجب سعودی فورسس نے مظاہرین کےگھروں پرحملہ کرکے ان کی حریت پسندی کی آوازدبانےکی کوشش کی۔سعودی عرب کےمشرقی علاقے بالخصوص قطیف ، العوامیہ اور الاحساء شہروں میں گذشتہ دنوں اور ہفتوں میں بارہا عوامی مظاہرہوتےرہےہيں ۔یہ پرامن مظاہرے پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں کی مداخلت کےبعد تشدد کاشکارہوگئے اورشہرقطیف کےعوام کےمظاہروں کےدوران بعض مظاہرین شہید بھی ہوگئےہیں۔

 سعودی مذہبی پیشوا شیخ عبدالکریم الحبیل نے آزادی بیان اورانسانیت کےاحترام کی جانب اشارہ کرتےہوئےاس ملک کے حکام سےمطالبہ کیاکہ وہ عوامی مطالبات بالخصوص سیاسی قیدیوں کی آزادی کےمطالبےپرتوجہ دیں۔ سعودی عرب کےمشرقی علاقوں میں عوامی تحریکوں کےآغاز سے ہی دسیوں مظاہرین کوگرفتارکرکےنامعلوم مقامات پرمنتقل کیاجاچکاہے جبکہ سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کےگھروالوں کوبھی تشدد کانشانہ بنایاجاتاہے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ابھی حال ہی میں سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں اور انسیانی حقوق کی صورت حال کے بارےمیں خبردارکرتےہوئےقیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیا۔سعودی عرب میں کسی بھی قسم کےاحتجاج یامخالفت کاانجام موت یاجیل ہوتی ہے اگرچہ سعودی عرب پر حکمراں خاندان تشدد یا بےروزگاروں کومالی امداد دے کراحتجاج اور مظاہروں میں شدت پیداہونےسےروکنےکی کوشش کررہاہے لیکن بظاہر یہ روش بھی کارگرثابت نہيں ہوئي ہے کیونکہ سعودی عرب کےعوام اپنی آواز حکام کےکانوں تک پہنچانےکےلئے ہروسیلہ استعمال کررہےہيں۔

شیعہ نشین علاقے العوامیہ کےامام جمعہ شیخ ذمرباقرالذمرنےاپنےہی عوام کےخلاف ظالم حکمرانوں کےمظالم کےبارےمیں خبردارکرتےہوئےمظاہروں کےذریعے قانونی حقوق کےمطالبے اورتمام پرامن راستوں کوتمام شہریوں کاقانونی حق اورشرعی ذمہ داری قراردیا ہے۔انھوں نےکہاکہ قومیں عرب حکومتوں کی ملکیت نہيں ہيں اوریہ ان کاحق ہےکہ خود کوظلم واستبداد کےہاتھوں سےآزاد کرائيں۔........ /169