ابنا: عرب ليگ کے مبصرين کے وفد کے سربراہ فاروق محمد الدابي کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلح افراد کو شام کے صوبہ حمص ميں خود ديکھا ہے - شام اور عرب ليگ کے مابين ہونے والے سمجھوتے کے مطابق عرب ليگ کے مبصرين گذشتہ سنيچر کو دمشق پہنچے اور شام کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے قريب سے شام کے حالات کا جائزہ لے رہے ہيں - شامي حکام نے عرب ليگ کے مبصرين کي آمد کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ليگ کے مبصرين اپني شفاف اور غيرجانبدارانہ کارکردگي کے ذريعے شام کے حقائق کو جو دنيا والوں پر عياں نہيں ہيں حقيقت پسندانہ طريقے سے بيان کرسکتے ہيں -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام کے حکام نے اپنے انسان دوستانہ اقدام اور نيک نيتي کا اظہار کرنے کي غرض سے ساڑھے سات ہزار سے زائد قيديوں کو جو مسلح کاروائيوں ميں ملوث نہيں تھے، رہا کرديا ہے - شام کے حکام نے ملک ميں امن و امان کي بحالي کے لئے مسلح افراد سے بھي کہا تھا کہ اگر انہوں نے قتل کا ارتکاب نہيں کيا ہے اور اپنے ہتھيار زمين پر رکھ ديتے ہيں تو انہيں معاف کرديا جائے گا -
.............
/169