26 دسمبر 2011 - 20:30

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے قابضوں کے خلاف اپنی مسلح استقامت کے حق پر تاکید کی ہے۔

ابنا: فلسطین الیوم ٹی وی چينل کی رپورٹ کے مطابق حماس تحریک نے غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کے بائیس روزہ حملوں کو تین سال کا عرصہ پورا ہونے کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

اس بیان میں تاکید کی گئي ہے کہ حماس تحریک مسلح استقامت سمیت ہر طرح کی استقامت کا حق اپنے لۓ محفوظ جانتی ہے اور وہ قبضے کے خاتمے تک اسے جاری رکھے گی۔ اس بیان میں آیا ہے کہ استقامت ، جہاد اور شہادت پسندی نے فلسطینیوں پر یہ بات ثابت کردی ہے کہ اپنے حقوق کی بازیابی اور فلسطین کی مقبوضہ سرزمینوں کی آزادی کا واحد راستہ مسلح جد و جہد ہی ہے۔ واضح رہے کہ تین سال قبل صہیونی ریاست نے غزہ پٹی پر حملے کۓ تھے ۔

ان بائيس روزہ حملوں کے دوران ایک ہزار چار سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور غزہ پٹی کی بہت سے تنصیبات تباہ ہوگئي تھیں۔..............

/169