22 دسمبر 2011 - 20:30

بحرين کي انساني حقوق کي انجمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک ميں پرامن مظاہرے جاري رہيں گے۔

ابنا: بحرين کي انساني حقوق کي انجمن کے سربراہ يوسف ربيع نے العالم سے اپني گفتگو ميں کہاکہ بحريني عوام پر آل خليفہ حکومت کي تشدد آميزکاروائيوں ميں شدت آجانے کے بعدبھي اس ملک کے عوام ظلم وستم کے سامنے گھٹنے نہيں ٹيکيں گے انہون نے کہا کہ بحرين کے عوام اپنا پرامن احتجاج جاري رکھيں گے اور عوام اپنے جائز مطالبات ہرگز دستبردار نہيں ہوں گے بحرين کي انساني حقوق کي انجمن کے سربراہ نے اسي آل خليفہ حکومت کے حکام کو خبردار کيا کہ وہ بدستور انساني حقوق کي خلاف ورزي کررہے ہيں اور نہتے شہريوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہے ہيں يوسف ربيع نے اقوام متحدہ کے انساني حقوق کميشن کي ٹيم کي رپورٹ کا حوالہ ديتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کي ہائي کمشنر نے آل خليفہ حکومت کے اقدامات کي مذمت کي ہے۔.......

/169