ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج ورامین شہر میں عوام کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ توانائی خاص طور پر پٹرول میں بچت سبسڈی کی اصلاح سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے اور ایران آئندہ برس دنیا میں پٹرول برآمد کرنے والا ایک بڑا ملک ہوگا۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ سبسڈی کی اصلاح سے متعلق قانون پر عملدرآمد کی وجہ سے پندرہ ارب ڈالر کی بچت ہوئي اور یہ رقم اسلامی جمہوریہ ایران کی تعمیر نو کے لۓ خرچ کی گئی۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ پٹرول کی برآمدات کا آغاز ہوچکا ہے۔
صدر مملکت نے سبسڈی سے کی اصلاح سے متعلق قانون پر عملدرآمد کے سلسلے میں عوام کی ہوشیاری اور پابندی کو سراہا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایرانی عوام کو محنتی ، فداکار اور اسلامی انقلاب کے تحفظ کے لۓ تیار قوم قرار دیا اور کہا کہ دشمن ایران کو ترقی و پیشرفت سے روکنے کے لۓ اپنی پوری کوشش کر چکے ہیں لیکن ان کی یہ کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔...............
/169