ابنا: شام کے ہزاروں باشندوں نے دارالحکومت دمشق ميں اسي طرح کي ايک ريلي نکال کر اپنے ملک کے صدر کي حمايت کا اعلان کرتے ہوئے ملک کي ارضي سالميت کے دفاع ، اصلاحات کے نفاذ اور قومي مفاہمتي بات چيت کي ضرورت پر زور ديا-
ريليوں کے شرکا نے شام کے عوام کے خلاف کي جانےوالي سازشوں کي سخت الفاظ ميں مذمت کي - درايں اثنافرانس پريس نے شامي ذرائع کے حوالے سے خبردي ہے کہ پير کو بدامني کے واقعات ميں دسيوں عام شہري مارے گئے ہيں- شام کے حکام کي طرف سے ملک ميں سياسي اور اقتصادي اصلاحات کے نفاذ کے اعلان کے باوجود اس ملک کے بعض گروہ جنھيں غيرملکي قوتوں کي پشتپناہي حاصل ہے مظاہرين کي صفوں ميں داخل ہوکر بدامني پھيلانے کي کوشش کررہے ہيں........
/169