ابنا: کچھ دنون قبل سعودی سکیورٹی فورسز نے ناصر المحیشی نامی جوان کو گولی مارکر شہید کردیا تھا جس کا صرف ایک عینی شاہد تھا۔ اس عینی شاہد کا نام عادل حسن آل ناجی ہے اس کو بھی سعودی کارندوں نے اغوا کرلیا ہے۔گواہ نے عدالت میں سعودی فوجی کے خلاف گواہی دی تھی جس نے ناصر المحیشی کو گولی ماری تھی۔ آل ناجی خاندان کو سعودی پولیس کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے۔
سعودی پولیس نے ناصر الحیشی کی لاش بھی اس کے اہل خانہ کونہیں دی۔ آل سعود کو یہ خوف لاحق تھا کہ المحیشی کا جلوس جنازہ کہیں بڑے مظاہرے میں نہ تبدیل ہوجائے۔ مشرق وسطی کے ماہرین کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں بھی عوام اب آل سعود کی مطلق العنان حکومت کے خلاف آواز اٹھانے لگے ہیں۔ ................
/169