ابنا: دارالحکومت منامہ کے نزديک واقع ايک علاقے ميں لوگ ايک سن رسيدہ شہيد کي تشييع جنازہ کے لئے اکٹھا ہوئے تھے جسے آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے شہيد کر ديا تھاـتشييع جنازہ کے لئے جمع ہونے والے افراد نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ال خليفہ کي شاہي حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کياـاتوار کي صبح بحريني اور سعودي فوجيوں نے تہتر سالہ علي علي احمد کو منامہ کے نزديک ايک علاقے ميں مظاہروں کے دوران گولي مارکر شہيد کر ديا تھاـ
بحريني سيکورٹي فورس سعودي افواج کي مدد سے عوام کے مظاہروں کو بے رحمي سے کچل رہي ہے ـ گزشتہ جمعرات کو بھي بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے شہر ابو صبيع ميں علي القصاب نامي نوجوان کو گاڑي سے کچل کر شہيد کر ديا تھاـ
فروري سے بحرين ميں عوامي تحريک شروع ہوئي ہے جس ميں اب تک درجنوں افراد شہيد اور ہزاروں زخمي اور گرفتار ہوئے ہيں ـ
بحرين کے تحقيقاتي کميشن نے تيئيس نومبر کو اپني رپورٹ ميں کہا کہ حکومت منامہ مظاہرين کي سرکوبي کے لئے تشدد آميزطريقے اختيار کررہي ہےـ.......
/169