17 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک اہم جاسوس کو گرفتار کرنے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس امریکی جاسوس کے متعلق اہم معلومات آئندہ دنوں ميں عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ایک اہم جاسوس گرفتار کرلیا ہے اور اس کے متعلق اہم اطلاعات آئندہ دنوں ميں عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی حکومت کی معاندانہ پالیسی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے منجھے ہوئے اور ماہر جاسوس روانہ کررہا ہے۔

امریکی حکومت نے اس سلسلے میں بہت بڑا سرمایہ لگایا ہوا ہے۔

وزارت انٹیلیجنس کے بیان کے مطابق امریکہ نے ایک ایسا ماہر ایران بھجوایا تھا جو تجزیہ نگار بھی اور تجربہ کار بھی اور اس سے قبل امریکی فوج کے شعبۂ انٹیلیجنس میں کام کرچکا اور عراق و افغانستان میں امریکی فوجی چھاؤنیوں میں موجود رہا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ اس بار امریکہ نے ایسے ماہر شخص کو جاسوسی کے لئے مامور کیا جس نے مختلف شعبوں میں اطلاعات حاصل کرنے کی مہارت حاصل کر رکھی ہے۔

بیان کے مطابق یہ شخص ایرانی نژاد امریکی ہے جس نے کچھ اطلاعات حاصل کرنے کے بعد افغانستان میں قائم امریکی فوجی اڈے بگرام میں امریکیوں کو منتقل کر دیں اور اسی دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے اسے پہچان لیا اور جب وہ افغانستان سے دوبارہ ایران میں داخل ہوا تو اسے حساس علاقے سے جاسوسی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

 بیان میں اس کارنامے کو امریکی شکست اور ایرانی اینٹیلیجنس کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔........

/169