17 دسمبر 2011 - 20:30

عراقی وزيراعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراق کا ایک سرکاری وفد شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلےمیں بغداد کامنصوبہ لیکر دمشق پہنچ گیا ہے۔

ابنا: عراقی وزيراعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراق کا ایک سرکاری وفد شام کے بحران کو حل کرنے کے بارے میں بغداد کامنصوبہ لیکر دمشق پہنچ گیا ہے۔

یہ منصوبہ شامی حکومت  اور مخالفین کے درمیان مذاکرات  پر مبنی ہے عراق کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اس منصوبہ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم کے مشیر علی الموسوی نے کہا تھا کہ عراق شامی حکومت اور اس کے مخآلفین کے درمیان مصالحت کرانے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اور عرب لیگ امریکہ کی سرپرستی میں شام کی زبردست مخالفت کررہے ہیں لیکن عراقی حکومت نے شام کے بحران کو حل کرنے کے لئےثالثی کا کردارادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
.......

/169