ابنا: امریکی سینیٹ نے پاکستان کی امداد مشروط کرنے کے حق میں ووٹ دیئے۔ چھ سوباسٹھ ملین ڈالر کےڈیفنس آتھرائزیشن بل کے حق میں چھیاسی جبکہ مخالفت میں تیرہ ووٹ ڈالےگئے۔
امریکی سینٹ ميں پیش کئےجانےوالے بل میں پاکستان کی امداد مشروط کرنے، ایران پر پابندیاں لگانے اور مشتبہ دہشت گردوں کو غیرمعینہ مدت تک حراست میں رکھنے کی شقیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کل امریکی ایوان نمائندگان نے بل کی منظوری دی تھی اور اس کے بعد سینیٹ نےبھی یہ بل منظورکرلیا۔
اس بل پر امریکی صدر کے دستخط کے بعد یہ بل قانون بن جائےگا۔
.......
/169