ابنا: ادھر قاہرہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئي ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے پرائم منسٹر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے اس وقت پولیس کی گاڑیوں میں آگ لگانا شروع کردیا جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ پولیس نے ایک انقلابی کوبری طرح سے زد و کوب کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک انقلابی کی تصویر نشر ہوئي ہے جس میں دکھایا گيا ہے کہ اس انقلابی کو پولیس نے بری طرح زد و کوب کیا ہے جس سے اس کی آنھکیں پھول گئي ہیں اور چہرہ نیلا پڑ گيا ہے۔
پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسوگيس کے گولے داغے۔یہ بھی اطلاعات ہیں مظاہرین نے قاہرہ میں کئي سرکاری عمارتوں کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔ مصر میں انقلابیوں نے نومبر کے آخر سے پرائم منسٹر ہاوس کے سامنے دھرنا دینا شروع کیا تھا۔ انقلابیوں کا مطالبہ ہے کہ فوج کی حمایت یافتہ حکومت استعفی دے۔ ......
/169