13 دسمبر 2011 - 20:30

روس کے صدر نے ملک ميں ہونے والے پارليماني انتخابات کے نتائج کي توثيق کردي ہے-

ابنا: روسي صدر ديمتري ميدوي ديف نے اعتراضات کے باوجود ملک کے حاليہ پارليماني انتخابات کے نتائج کي توثيق کرتے ہوئے پارليمان کا اجلاس بلانے کا حکم دے ديا ہے-

روس کي نومنتخب پارليمان کا پہلا اجلاس اکيس دسمبر کو طلب کرليا گيا ہے- صدر ميدوي ديف نے کہا ہے کہ انتخابي نتائج پر اعتراضات کوئي نئي بات نہيں ہے - انہوں نے ايک سو سترہ انتخابي عذرداريوں کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ انتخابي کميشن اور ملکي عدليہ ان شکايات کي جائزہ لےگي-

واضح رہے کہ روسي حکومت کے مخالفين نے انتخابي نتائج کے خلاف بڑے پيمانے پر ملک ميں مظاہرے کئے ہيں- روس ميں چار دسمبر کو ہونے والے پارليماني انتخابات ميں وزيراعظم ولادي مير پوتن کي قيادت والي متحدہ روس پارٹي کو پچاس في صد سے زيادہ ووٹ حاصل ہوئے ہيں اور اسے پارليمان کي چار سو پچاس نشستوں ميں دو سو اڑتيس نشستوں پر کاميابي حاصل ہوئي ہے........

/169