ابنا: سعودی عرب میں ایک سعودی خاتون کو جادو کرنے کے الزام میں سزائے موت دیتے ہوئے اس کا سر قلم کردیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی خاتون آمنہ بنت عبدالحلیم نصر کو شمالی صوبے جوف میں جادو اور تعویز گنڈے کے جرم میں ملوث ہونے کی بناء پر سزائے موت دی گئی۔ اس سال سعودی عرب میں سرقلم کئے جانے والوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں140 افراد سزائے موت پانے کے منتظر ہیں سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلافورزی کی جارہی ہے سعودی عرب میں وہابی اسلامی قوانین کی آڑ میں اسلام ناب کو بدنام کیا جارہا ہے۔........... /169