11 دسمبر 2011 - 20:30

شام کے مختلف علاقوں ميں نامعلوم مسلح افراد کے حملوں ميں متعدد عام شہري مارے گئے ہيں-

ابنا: موصولہ خبروں کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز شام کے مختلف علاقوں ميں حملے کرکے آٹھ افراد کو ہلاک کرديا جبکہ متعدد فوجي گاڑيوں کو نذر آتش کرديا ہے-

تشدد اور بدامني کے يہ واقعات کفرتخاريم، حمص، درعا، حما اور دارالحکومت دمشق کے نواحي علاقوں ميں پيش آئے-

شامي حکام کي جانب سے ملک ميں سياسي اصلاحات پر عملدرامد کئے جانے کے اعلان کے باوجود بعض مخآلف گروپ بيروني طاقتوں کي ايما پر، شام ميں بدامني پيھلانے کي کوشش کر رہے ہيں- اعداد و شمار کے مطابق شام ميں جاري بدامني کے دوران اب تک سيکڑوں عام شہري اور سيکورٹي فورس کے اہلکار مار ے جاچکے ہيں-.............

/169