10 دسمبر 2011 - 20:30

بغداد کے بين الاقوامي ايئر پورٹ کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنايا گيا ہے-

ابنا: عراقي ذرا‏ئع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح نامعلوم مقام سے بغداد کے بين الااقوامي ايئرپورٹ پر کئي راکٹ داغے ہيں-تاحال اس حملے ميں ہونے والے نقصان کے بارے ميں کوئي اطلاع موصول نہيں ہوئي-اس حملے کے بعد عراقي فضائيہ کے ہيلي کاپٹروں نے ايئر پورٹ کي حدود ميں پروازيں شروع کردي ہيں- ادھر اطلاعات ہيں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کي رات صوبہ کرکوک ميں صدر جلال طالباني کي حفاظت پر مامور سيکورٹي دستوں کو بھي اپنے حملوں کا نشانہ بنايا ہے-

اس حملے ميں انکا ايک محافظ ہلاک اور دوسرا زخمي ہوگيا- حملے کے وقت عراقي صدرجائے وقوعہ پر موجود نہيں تھے لہذا انہيں کوئي نقصان نہيں پہنچا- ادھرنامعلوم مسلح افراد نے صوبہ نينوا کے صدر مقام موصل ميں حملہ کرکے ايک ہي خاندان کے چار افراد کو موت گھاٹ اتار ديا ہے- عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ امريکي فوج سابق بعث پارٹي کے بچے کچھے دہشتگروں کو اسلحہ اور رقم فراہم کر کے عراق ميں بدامني پھيلانے کي کوشش کررہي ہے-.......

/169