ابنا: غلام رضا خادم بی غم نے آج مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ ایک اسٹریٹیجک فوجی طاقت کے ناطے اب بھی ایران کے مفادات کے تحفظ کے لۓ بین الاقوامی پانیوں میں بھر پور انداز میں موجود ہے۔ غلام رضا خادم بی غم نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ ایران ان تمام اقدامات پر نظر رکھے ہوۓ ہے جو خطے سے باہر کے فوجی اس خطے میں انجام دیتے ہیں، کہا کہ ایران ان اقدامات پر اس لۓ نظر رکھے ہوۓ ہے تاکہ کسی بھی طرح کے ممکنہ واقعے کے رونما ہونے کی صورت میں دشمن کے خلاف ضروری کارروائی کی جاۓ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لۓ جدید ترین ساز وسامان سے لیس ہے۔........ /169
10 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 283405
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے نائب سربراہ ایڈمرل غلام رضا خادم بی غم نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ بین الاقوامی اور آزاد پانیوں میں اپنی موجودگی میں وسعت لاۓ گی۔