ابنا: سيکڑوں کي تعداد ميں وال اسٹريٹ مخالفين ايوان نمائندگان کے سربراہ جان بينر کے دفتر سميت ديگر قانون سازوں کے دفاتر کے سامنے دھرنا ديئے بيٹھے ہيں
اس رپورٹ کے مطابق پورے واشنگٹن ميں مظاہرہ کرنے والے سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين ٹيک بيک کانگريس کے نعرے لگارہے تھے اور انکا کہنا تھا کہ لابنگ کرنے والے اور بڑي بڑي کمپنياں ہي سرکاري سطح پر ہونے والي بدعنوانيوں کي اصل ذمہ دار ہيں- وال اسٹريٹ مخالف ايسے سو ارکان پارليمان کے دفاتر کے سامنے مظاہرے کر رہے ہيں جو دولتمندوں سے اضافي ٹيکس وصول کيئے جانے اور ملک ميں روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے جانے کي مخالفت کر رہے ہيں
سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين نے اسي طرح نيويارک سميت امريکہ کے اکيس شہروں ميں بينکوں کے ذريعے قرق کئے گئے مکانوں پر ہلہ بول ديا ہے - يہ مکانات امريکي بينکوں نے تين سال پہلے قرق کئے تھے اور اب انہيں دوبارہ فروخت کرنے کے لئے مرمت کا کام کيا جارہا ہے- امريکہ کي مختلف رياستوں ميں بيس لاکھ سے زيادہ ايسے گھر ہيں جنہيں قرضوں کي قسطيں بروقت ادا نہ کرنے کي وجہ سے بينکوں کے حق مين قرق کرليا گيا ہے- وال اسٹريٹ مخالفين بارہا يہ بات کہہ چکے ہيں کہ امريکہ کا مالياتي نظام امتيازي اور غير منصفانہ بنيادوں پر استوار ہے جس ميں متوسط طبقے کے لوگ دولمتندوں سےزيادہ ٹيکس ادا کرتے ہيں
ادھر امريکي پوليس نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حاميوں کے خلاف تشدد اور طاقت کے استعمال ميں بے تحاشہ اضافہ کرديا ہے- امريکي پوليس اب تک مختلف شہروں ميں ہونے والے عوامي مظاہروں کے دوران پانچ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرچکي ہے -
امريکي پوليس نے نيويارک، لاس انجلس اور ديگر کئي شہروں ميں پرامن مظاہرين کے خلاف فائرکريکر اور مرچوں کے اسپرے کا بھي آزادانہ استعمال کيا ہے- وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو کے نام سے يہ تحريک امريکہ ميں سترہ ستمبر سے شروع ہوئي ہے اور اسکا دائرہ اب پورے امريکہ ميں پھيل گيا ہے- امريکہ ميں شروع ہونے والي اس تحريک کو ديکھتے ہوئے متعدد يورپي ملکوں ميں بھي سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہيں-.......
/169