9 دسمبر 2011 - 20:30

صہیونی ریاست نے دوبارہ غزہ پر حملے شروع کر دئےہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست کے طیاروں نے آج صبح بھی غزہ کے جنوبی علاقے پر کئي میزائل برسائے۔

فلسطین پریس سنٹر کے مطابق صیہونی طیاروں نے آج صبح تل السلطان کے علاقے پر کئي میزائل برسائے۔ ان حملوں کے بعد حماس نے صہیونی کالونیوں کی طرف سولہ راکٹ داغے ہیں۔

ادھر صلاح البردویل نے کہا ہے کہ حماس مناسب وقت پر صہیونی جارحیت کا جواب دے گي۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی حملوں میں زخمی ہونے والا ایک نوجواں زحموں کی تاب نہ لاکر آج شہید ہوگيا۔ یہ نوجوان گذشتہ روز رام اللہ میں صہیونی درندوں کے حملوں میں زخمی ہوا تھا۔
 ........
/169