ابنا: ترک حکام نے دعوی کیا ہے کہ یہ راڈار سسٹم دفاعی نوعیت کا ہے اور اس سے کسی ملک کو ہدف نہیں بنایا جائے گا۔ یہ راڈار سسٹم ایران کی سرحد سے سات سو کلومیٹر دوری پر کورچیک گاؤں میں نصب کیا جا رہا ہے۔ادھر ترکی میں عوامی آواز نامی پارٹی کے سربرارہ نعمان کورتولماز نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت انقرہ نے اپنی سرزمین پر نیٹو کی میزائل شیلڈ کے لئے راڈار سسٹم نصب کرنے کی اجازت دے کر بڑی غلطی کی ہے۔ ایران اور روس نے بھی ترکی میں نیٹو میزائیل شیلڈ کے نصب کئےجانے کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حکومت انقرہ سے اس پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔....... /169
7 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 282816
ترکی نے کہا ہے کہ نیٹو کا راڈار سسٹم ملک کے مشرقی حصے میں نصب کیا جائے گا۔