ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے ملک گير مظاہرے کر کے اس تجویز کی مذمت کی ہے کیونکہ اس سے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کو قانونی تحفظ مل جائے گا۔ مظاہرین نے علی عبداللہ صالح پر مقدمہ چلائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔قابل ذکر ہے علی عبداللہ صالح اور اپوزیشن پارٹیوں نے اقتدار کی منتقلی کے لئے خلیج فارس تعاون تنظیم کی تجویز پر دستخط کئے ہیں جس کی رو سے علی عبداللہ صالح ایک مہینے کے اندر اپنے نائب کو اقتدار سونپ دیں گے۔ ادھر یمن کے نئے وزیر اعظم محمد سالم باسندوہ نے کہا کہ وہ اگلے دو دنون میں اپنی کابینہ کا اعلان کردیں گے۔....... /169
6 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 282602
یمن کے عوام نے خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرکے اس تجویز کو مسترد کیا ہے۔