11 مئی 2011 - 19:30

کراچی میں نویں محرم کا جلوس امام بارگاہ شاہ نجف سے برآمد ہو گیا۔ جلوس جمشید روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا اور نشتر پارک سے مرکزی جلوس میں شامل ہو کے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کی جانب روانہ ہو گا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پندرہ ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ابنا:  ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات میں نویں محرم کے جلوسوں کا آغاز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کرفیو، موبائل سروس بند کر دی گئی۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں نویں محرم کا جلوس امام بارگاہ شاہ نجف سے برآمد ہو گیا۔ جلوس جمشید روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا اور نشتر پارک سے مرکزی جلوس میں شامل ہو کے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کی جانب روانہ ہو گا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پندرہ ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، سکھر، ٹھٹہ، بدین میں بھی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں سخت حفاظتی انتظامات میں نویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کرفیو نافذ اور موبائل فون سروس بند ہے۔ جب کہ پشاور میں دو مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنٰی عشری سے برآمد ہو گا۔ اس سلسلے میں عزاداروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور میں نویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس اسلام پورہ اور دوسرے مقامات سے برآمد ہوئے۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سخت سیکورٹی میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں نویں محرم الحرام کا جلوس نمائش سے برآمد ہوا۔ جلوس کی گزرگاہوں ایم اے جناح روڈ ،تبت سینٹر پر سکیوٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے جبکہ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ جلوس کی گزرگاہوں پر واقع رہائشیوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سات ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو جلوس او رحساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں امام بارگاہ جی سیکس سے مرکزی جلوس برآمد ہوا۔ لاہور میں بھی جلوس کی گزرگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور بارہ ہزار سے زائد سکیورٹٰ اہلکاورں کو تعینات کیا گیا۔ شہر لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستوں سے آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اور جلوس کے ساتھ فلیگ مارچ کیا گیا۔

پشاور میں بنوں، ٹانگ، نوشہرہ جیسے حساس مقامات کی تمام بلند عمارتوں پر سکیورٹی اہلکاورں اور ایف سی کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پشاور میں دو بڑے جلوس جی ٹی روڈ اور صدر کی امام بارگاہوں سے برآمد ہوئے۔

......

/169