4 دسمبر 2011 - 20:30

امريکي صدر اوبامہ نےچوبيس پاکستاني فوجيوں کي ہلاکت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاہےکہ نٹيو کا يہ حملہ عمدي نہيں تھا-

ابنا: وہائٹ وہاؤس نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ باراک اوبامہ نے اتوار کےدن پاکستان کےصدر آصف زرداري کوفون کرکےنيٹو کے اس حملےپرافسوس ظاہرکيا اور اسے ايک المناک واقعہ قرارديا جس ميں چوبيس افراد ہلاک ہوگـئےتھے-اس رپورٹ کےمطابق امريکي صدر نے اس ٹيلي فونک رابطے ميں وعدہ کيا کہ وہ اس واقعےکي مکمل انکوائري کرائيں گے جس سے واشنگٹن اوراسلام آباد کےتعلقات ميں بحران پيدا ہوگيا ہے-اسلام آباد نے افغانستان کي سرحد پر چھبيس نومبرکوہونےوالےاس حملےکےسلسلےميں امريکي فوجيوں کي تحقيقات ميں شرکت سے تاحال انکار کيا ہے- ان حملوں کےبعد پاکستان نے فيصلہ کياہےکہ جرمني کےشہر بون ميں پير کےدن سےافغانستان کےمستقبل کےسلسلےميں ہونےوالي کانفرنس ميں شرکت نہيں کرےگا- نيٹو کےجنگي طياروں نےچھبيس نومبر کوافغانستان سےملحق سرحدي علاقےمہمند ايجنسي ميں پاکستاني فوجي چيک پوسٹ کونشانہ بناکر چوبيس پاکستاني فوجيوں کوہلاک اورپندرہ سےزيادہ کوزخمي کردياتھا-.......

/169