ابنا: فلا ڈلفيا کے مظاہرين نے جنھيں ميونسپل کارپوريشن سے باہر نکال ديا گيا ہے پوليس کے تشدد آميز اقدامات کي مذمت کي ہے -
ان کا کہنا ہے کہ ان کے مظاہرے ختم نہيں ہوں گے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ امريکي پوليس نے رياست فلوريڈا ميں بھي کم ازکم انتيس مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے -
دوسري طرف لاس آنجلس کے حکام نے گرفتار کئے گئے دوسو مظاہرين ميں سے بيس پر مجرمانہ اقدامات کا ارتکاب کرنے کي فرد جرم عائدکي ہے -
ان مظاہرين کو پوليس نے لاس آنجلس ميں ان کے کيمپوں پر حملہ کرکے گرفتار کيا تھا - نيويارک کے شہريوں نے بھي شہرکي ليبرکونسل کي طرف سے کئے گئے مظاہرے ميں شرکت کي- مظاہرين بے روزگاري ميں اضافے کے خلاف اور طلباء کے قرضے معاف کئے جانے کے حق ميں مظاہرہ کررہے تھے -
امريکي پوليس کے ذريعے مظاہرين کو بڑے پيمانے پر تشدد کا نشانہ بنانے اور گرفتار کئے جانے کے باوجود يہ تحريک امريکا کے تمام بڑے شہروں ميں جاري ہے - گذشتہ ستمبر ميں نيويارک سے اس تحريک کا آغاز ہوا تھا جو اب پورے امريکا ميں پھيل چکي ہے -
امريکا کے علاوہ يورپ کے بھي متعدد ملکوں اور آسٹريليا ميں بھي سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريک جاري ہے. ........
/169