1 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کی فوجیں لوگوں کو نواسہ رسول کی عزاداری سے روک رہی ہیں۔

ابنا: ایک انقلابی رہنما قاسم الہاشمی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ محرم کے آغاز سے آل خلیفہ کی فوج نے جارح آل سعود کے فوجیوں کی مدد سے محرم کے پرچم بینر اور بل بورڈ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے لیکن ملت بحرین بھر پور طرح سے اس سازش کا مقابلہ کررہی ہے۔ قاسم الہاشمی نے کہا کہ اس وقت بحرین میں کربلا والوں سے عقیدت رکھنے والے نہایت بحرانی حالات سے گذر رہے ہیں کیونکہ آل خلیفہ اور آل سعود کے کارندے امریکہ اور برطانیہ سے ٹریننگ حاصل کرنے کےبعد عزاداری سید الشہدا کی راہ میں طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔........ /169