29 نومبر 2011 - 20:30

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے تاريخي تحرير اسکوائر پر ہونے والي جھڑپوں ميں کم از کم اسي افراد زخمي ہو گئے ہيں-

ابنا:  قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس دن سے تحرير اسکوائر پر دھرنا ديئے بيٹھے احتجاجيوں نے اسکوائر پر جمع ہونے والے خوردہ فروشوں کو وہاں سے ہٹانے کي کوشش کي جس کے بعد انہوں نے احتجاجيوں پر حملہ کرديا- مصري مظاہرين کا کہنا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر اور نشے کے عادي لوگ، نشيلي دواؤں کا استعمال کرکے تحرير اسکوائر پر رفت و آمد کر رہے ہيں اور يہ بات انتہائي تشويشناک ہے- دھرنے پر بيٹھے افراد نے ان لوگوں کو تحرير اسکوائر سے ہٹانے کي کوشش کي جس کے بعد دونوں فريقوں کے درميان جھڑپ شروع ہو گئي اور آخري اطلاع ملنے تک کم از کم اسي افراد زخمي ہو چکے تھے- عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے لاٹھي ڈنڈوں ، پتھروں، شيشے کي بوتلوں اور پيٹرول بموں سے دھرنے پر بيٹھے افراد پر حملہ کيا- مصر کے انقلابيوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور حکمراں فوجي کونسل زرخريد افراد تھے -

دريں اثنا مصر کے نو صوبوں ميں پارليماني انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جانے کے بعد، بدھ سے ووٹوں کي گنتي شروع ہو گئي ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق مصر کي اعلي انتخابي کميٹي نے بتايا ہے کہ مقامي وقت کے مطابق بدھ کي شام تک ووٹوں کي گنتي مکمل ہو جائے گي- مصر کے بار ايسوسي ايشن کے صدر احمد الجندي ووٹوں کي گنتي کي نگراني کريں گے اور ابتدائي نتائج کے مطابق اخوان المسليمن کي سياسي شاخ آزادي و انصاف پارٹي اور الوفد، مصريہ اور نور پارٹيوں کے درميان سخت مقابلہ آرائي ہے- اسي طرح ابتدائي نتائج سے يہ بھي پتہ چلتا ہے کہ اسکندريہ، اقصر، اسيوط اور بحر الاحمر جيسے صوبوں ميں آزادي و انصاف پارٹي دوسري پارٹيوں سے آگے چل رہي ہے-

واضح رہے کہ مصر ميں پارليماني انتخابات کا پہلا دو روزہ مرحلہ منگل کے روز مکمل ہوا- اس مرحلے ميں نو صوبوں ميں ووٹ ڈالے گئے- انتخابات کا دوسرا مرحلہ چودہ اور پندرہ دسمبر کو اور تيسرا مرحلہ تين اور چار جنوري کو منعقد ہوگا-.......

/169