ابنا: سعودي عرب کے صوبہ شرقيہ کے شہر العواميہ ميں لوگوں نے رات کے وقت سڑکوں پر ريلي نکالي ـ
مظاہرين کے ہاتھوں ميں مقتولين کي تصاوير تھيں ـ
محرم کے موقعے پر سيکورٹي اہلکاروں کے ہاتھوں ان مظاہرين کے قتل کي شديد الفاظ ميں مذمت کي گئي ـ گزشتہ ہفتے مشرقي سعودي عرب کے شيعہ نشين علاقو ميں پانچ مظاہرين کي شہادت کے بعد احتجاج ميں شدت آ گئي ہے اور مختلف شہروں منجملہ القطيف ميں مظاہرين کي سرکوبي کے لئے فوج تعينات کر دي گئي ہےـ
آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقي علاقوں ميں شيعہ آبادي ہے جو آل سعود حکومت کي امتيازي پاليسيوں کي وجہ سے انتہائي دشوار معاشي اور سماجي حالات سے دوچار ہے- سعودي عرب ميں شيعہ مسلمانوں سے دوسرے درجے کے شہريوں جيسا سلوک کيا جاتا ہے، انہيں بہت سے اہم اداروں ميں نوکري نہيں دي جاتي ہے........
/169