27 نومبر 2011 - 20:30

اسلام آباد…دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور کسی بھی صورت میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،حکومت ، مسلح افواج اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے عوام اس حوالے سے انتہائی پرعزم ہیں۔

ابنا: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ نے صدر کے حوالے سے دیئے گئے ریمارکس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے اور کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے مطابق تمام اختیارات پارلیمنٹ کو سونپ دیئے گئے ، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے سربراہ وزیراعظم ہیں۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن کے علاوہ اسٹریٹجک فورسز کمانڈ بھی ہے،اور یہ ادارے پاکستان کے اسٹریٹجک اثاثوں اور پروگرامز کے ذمہ دار ہیں ،،اسٹریٹجک پروگرامز کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی تسلسل کے ساتھ اجلاس منعقد کرتی ہے،ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے دفاع کا انتہائی اہم حصہ ہے اور کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کی پالیسی برقرار رکھا جائے گا۔

........

/169