ابنا: يمن کا آمر حکمراں ايسے عالم ميں واپس لوٹا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون سے ٹيلي فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ علاج کے ليے رياض سے نيو يارک جانا چاہتا ہے- رپورٹوں کے مطابق عبداللہ صالح نيويارک کے اپنے سفر کے بعد خليج فارس کے کسي ساحلي ملک ميں رہائش اختيار کرنے کا ارادہ رکھتا تھا- ادھر صالح کے نائب عبد ربہ منصور نے اعلان کيا ہے کہ يمن ميں صدارتي انتخابات اکيس فروري دو ہزار بارہ کو منعقد ہوں گے-
خليج فارس تعاون کونسل کے فارمولے کے مطابق جس پر يمن کے حکومت مخالف گروہوں اور ڈکٹيٹر عبداللہ صالح نے تيئيس نومبر کو دستخط کيے ہيں، اقتدار سے عليحدگي کي صورت ميں عبداللہ صالح کو قانوني تحفظ حاصل ہوگا- يمن کے عوام نے خليج فارس تعاون کونسل کے اس فارمولے کي شديد مخالفت کي ہے- دريں اثنا سنيچر کي شام کو يمن کي ہزاروں خواتين نے بيضا، تعز اور اب جيسے شہروں ميں حکومت مخالف مظاہرے کرکے کہا ہے کہ جب تک عوام کے مطالبے پورے نہيں ہوتے، مظاہرے جاري رہيں گے- مظاہرين نے صالح کو قانوني تحفظ ديئے جانے کے خلاف بھي نعرے لگائے-
مظاہرہ کرنے والي خواتين نے اسي طرح اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل سے عبداللہ صالح پر بين الاقوامي عدالت ميں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کيا ہے-........
/169