25 نومبر 2011 - 20:30

شام کے صدر بشار اسد نے شام کے خلاف عرب ملکوں کے موقف پرتنقید کی ہے۔ صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام کو اس وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے کہ اس نے امریکی ڈکٹیشن ماننے سے انکار کردیا ہے۔

ابنا: صدر بشار اسد نے کہا کہ شام موجودہ بحرانوں کو سرکرلے گا اور سازشوں کو ناکام بنادے گا جس کے بعد عرب ممالک شام کی حکومت اور قوم سے معافی مانگنے پر مجبور ہوجائيں گے۔ یاد رہے بعض عرب ممالک شام میں مسلح گروہوں اور دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں جو شام میں بدامنی پھیلارہے ہیں۔ادھر شام میں، عرب ليگ کی جانب سے شام کی رکنیت معطل کرنے کی مذمت میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دمشق کے باب تومہ علاقے میں جہاں عیسائیوں کی آبادی زیادہ ہے مظاہرے ہوئےہیں۔ مظاہرین نے عرب لیگ میں شام کی رکنیت معطل کئے جانے اور بیرونی مداخلت کی مذمت کی ہے۔ اسی طرح کا ایک اور مظاہرہ دمشق کےسبع بحرات اسکوائر پر بھی ہوا۔شام میں مقیم فلسطینیوں نے بھی عرب لیگ کے اس فیصلے کےخلاف احتجاج کیا ہے۔ شام کے مختلف شہروں میں عرب ليگ میں شام کی رکنیت معطل کئے جانے کے خلاف مظاہرے ہورہےہیں۔.............. /169