24 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹلجنس وزیر نے کہا ہے کہ ایران ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنےکے لئے تیار ہے۔

ابنا: حیدر مصلحی نے ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں کے اھداف پر روشنی ڈالتےہوئے کہا کہ مغرب ہر وہ اقدام جو ایران کے خلاف کرسکتا ہے کرے گا تاہم اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر اس نے ایران پر حملہ کیا تو وہ شدید مسائل کا شکار ہوجاے گا۔ انٹلجنس وزیر نے کہا کہ سامراج نے گذشتہ تینتیس برسوں میں اسلامی حکومت کو گرانے کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھایا ہے لیکن اسے ہرگز کامیابی نہیں ملي۔ انہوں نے الجزیرہ سمیت دیگر چینلوں کو شام کےخلاف جنگ کی کمانڈ سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ چینل بھر پور سازش کے تحت شام کے خلاف غلط تصویریں پیش کرکے پروپگينڈا کررہے ہیں اور شام میں امریکہ کے پیسے سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھیجے جار ہے ہیں۔ حیدر مصلحی نے کہا کہ سعودی عرب جیسے ممالک علاقے کی تحریکوں سے مقابلہ کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور عوامی تحریکوں کو ناکام بنانے کے لئے بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جارہا ہے لیکن یہ کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔ ............

/169