ابنا: امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے چار موجودہ اور سابق مشیروں نے ان جاسوسوں کی گرفتاری کے بعد ان کو ممکنہ طور پر دی جانے والی سزاؤں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی انٹیلی جنس نے گذشتہ چھے مہینوں میں بڑی مہارت سے بہت سے امریکی جاسوسوں کوگرفتار کیا ہے جس سے امریکہ کو کافی نقصان پہنچا ہے اور لبنان میں گرفتار ہونے والے جاسوسوں کو شدید سزائيں دئے جانے کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے ایران میں امریکہ کے جاسوس ایسے عالم میں پکڑے جا رہے ہیں کہ جب امریکہ جاسوسی کے خلاف نہایت شدید قوانین کا حامل ہے اور جاسوسی کے جرم میں گرفتار کئے جانے والوں کو مخصوص جیلوں میں برسوں قید رکھا جاتا ہے۔...... /169
21 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 279722
امریکہ کے اے بی سی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور لبنان میں امریکہ کے تقریبا دس سے زائد جاسوس پکڑے گئے ہیں۔