ابنا: مصر میں ہسپتال ذرائع کے مطابق اور سکیورٹی دستوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے جبکہ 1700 افراد زخمی ہوگئے ہیں مصری انقلابی آزآدی اسکوائر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق قاہرہ کے مرکزی التحریرا سکوائر پر مظاہرین نے رات کھلے آسمان تلے بسر کی۔صبح ہوتے ہی سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان التحریر اسکوائر کے اطراف دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا آنسو گیس کا ایک شیل نزدیکی عمارت میں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ قاہرہ کے علاوہ مصر کے دیگر شہروں سے بھی سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں اسکندریہ، سوئز اور اسوان شامل ہیں۔ مصری عوام کو خدشہ ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعاون سےمصر کے فوجی حکمران اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
........
/169