ابنا: سولہ سالہ علي الستراوي جمعے کو ہونے والے آمريت مخالف مظاہروں کے دوران سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي فورس کي فائرنگ ميں شہيد ہوگيا تھا-
اسلامي عمل پارٹي کے سربراہ ياسر الماحوزي نے العالمي ٹي وي سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ بحرين کے عوام علي الستراوي کي شہادت پر اتوار کے روز ملک بھر ميں مظاہرے کررہے ہيں - انہوں نے بتايا کہ يہ مظاہرے پير کو بھي جاري رہيں گے - انہوں نے واضح کيا کہ پرامن مظاہرين کے خلاف شاہي حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے باوجود عوام کے مظاہروں ميں شدت آتي جارہي ہے- سنيچر کو علي الستراوي کے جنازے ميں شريک لوگوں پر بھي بحريني سيکورٹي فورس نے حملے کئے اور انہيں تشدد کا نشانہ بنايا-
........
/169