ابنا: سعودي سفير کے قتل کي مبينہ سازش کے تعلق سے مغربي ميڈيا ميں جاري ہنگامہ آرائي پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر لاري جاني نے کہا کہ قدس فورس اس سے کہيں زيادہ طاقتور ہے کہ اس طرح کي کارروائي کے بارے ميں سوچےـ
پارليمنٹ اسپيکر نے پاسداران انقلاب فورس کي شبيہ خراب کرنے کے لئے اس قسم کے گھٹيا الزامات کا سہارا لينے پر امريکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے عوام پوري طرح پاسداران انقلاب اسلامي کے ساتھ کھڑے ہوئے ہيں ـ
ڈاکٹر لاري جاني نے ايران کے خلاف جاري دشمن کي سازشوں کا حوالہ ديا اور ملک کے اندر قومي اتحاد و يکجہتي کي ضرورت پر زور ديا-
............
/169