ابنا: يہ لڑائياں زاويہ اور ورشفانہ شہروں کے مسلح گروہوں کےدرميان ہوئي ہيں - ليبيا کي قومي عبوري کونسل کے سربراہ مصطفي عبدالجليل نے کہا ہے کہ ان دونوں شہروں مين مسلح دستوں کي مشکلات و مسائل کا جائزہ لينے کے لئے ايک کميٹي بنادي گئي ہے جو ان کے مسائل کو حل کرنے کي کوشش کرے گي -
مصطفي عبدالجليل نے کہاکہ يہ لڑائياں مسلح جوانوں کي غير ذمہ دارانہ حرکتوں کي وجہ سے ہوئي ہيں -
خبروں کے مطابق اتوار کو پوري رات آرپي جي اور راکٹوں کي آوازيں سنائي ديتي رہيں -
عيني شاہدوں کا کہنا ہے کہ حريف مسلح گروہوں کے درميان يہ لڑائياں سابق حکومت کے ايک فوجي اڈے پر کنٹرول کو لے کر ہوئيں جو زاويہ اور طرابلس کے درميان واقع ہے.
.............
/169