ابنا: مصر کے علاقے سینائی میں نامعلوم افراد نے اسرائیل اور اردن کو گیس لے جانے والی پائپ لائن اڑا دی۔ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر العریش کے تیس کلومیٹر دور گیس سینائی کے علاقے میں واقع پائپ لائن کو بدھ کی رات کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔ اس سال اس گیس پائپ لائن کو چھٹی مرتبہ تباہ کیا گیا ہے۔ پائپ لائن کو چوبیس اکتوبر کو مرمت کے بعد کھولا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد نامعلوم افراد اس پائپ لائن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیل کو گیس سپلائی کے اس معاہدے کو مصری ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیل اور اردن کو قدرتی گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن کو آج صبح دو دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا۔ مصری حکام کے مطابق اسرائیل اور اردن کو قدرتی گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا۔ پہلا دھماکہ شمالی علاقے الاریش اور دوسرا ایک پمپنگ اسٹیشن کے قریب ہوا۔ دھماکوں کی وجہ سے بھڑکنے والی آگ کے شعلے قریبی قصبے سے بھی دیکھائی دے رہے تھے۔ اس سال چھٹی بار اس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا گیا۔ سابق مصری رہنما کے دور حکمرانی میں مصر سے اسرائیل کو گیس کی برآمد کا معاہدہ طے پایا تھا لیکن یہ مصری عوام میں غیر مقبول ہے۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن دھماکہ تخریبی کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی پانچ دھماکے ہو چکے ہیں۔ جس سے دونوں ملکوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ تاہم حکام نے لائن کی مرمت کے بعد گیس فراہمی دوبارہ شروع کر دی تھی۔
............
/169