ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے اسرائیلی مطبوعات میں شائع بعض رپورٹوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں اسرائیل کا مؤقف صرف جھوٹے دعوؤں پر مبنی ہے۔ اسرائيلی مطبوعات نے لکھا ہے کہ محمد البرادعی نے اپنے دور میں بعض حقائق کو مخفی کیا۔ اسرائيلی مطبوعات نے البرادعی پر ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کا بھی بے بنیاد الزام عائد کیا ہے جس سے اسرائیل کی ایران کے ساتھ دشمنی مزید آشکار ہوگئی ہے۔ .....
/169