5 نومبر 2011 - 20:30

تازہ ترين ويڈيو کلپ کے مطابق سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے امريکي شہريوں کے ايک گروپ نے اسرائيلي قونصليٹ پر ہلہ بول ديا اور کئي گھنٹے تک وہاں دھرنا ديئے رہے-

ابنا:پريس ٹي وي کے مطابق بوسٹن پر قبضہ کرو کے نام سے مظاہرہ کرنے والے امريکي شہريوں کے ايک گروپ جمعے کے روز اسرائيل سفارت خانے کي عمارت ميں داخل ہوگيا اور کئي گھنٹوں تک اسرائيلي قونصليت کي لابي پر قبضہ کئے رکھا-مظاہرين اسرائيل اپارتھائيڈ نامنظور نامنظور ، انتفاضہ تحريک زندہ بعد اور اسرائيلي جرائم کے لئے رقم نہ دي جائے جيسے نعرے لگا رہے تھے- مظاہرين کا کہنا تھا کہ وہ يہوديت کے مخالف نہيں بلکہ عالمي صيہونيزم اور حکومت اسرائيل کي پاليسيوں کے مخالف ہيں-

امريکہ ميں سترہ ستمبر سے سرمايہ دارانہ نظام اور وال اسٹريٹ کے خلاف تحريک جاري ہے اور اسکا دائرہ اب پورے امريکہ ميں پھيل گيا ہے- امريکي پوليس اب تک ڈھائي ہزار افراد کو وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حق ميں مظاہرہ کرنے کے الزام ميں گرفتار کرچکي ہے.

............

/169