4 نومبر 2011 - 20:30

عالمی سامراج کےخلاف جدوجہد کےدن تیرہ آبان کی مناسبت سےپورےایران میں ہونےوالےعظیم الشان مظاہروں کوعالمی ذرائع ابلاغ نےبھرپورکوریج دی ہے۔

ابنا: فرانس پریس نےرپورٹ دی ہےکہ ایران کےعوام نےتہران میں امریکہ کےجاسوسی کےسابق اڈے پرقبضےکےدن کی مناسبت سے مظاہرےکئےاور امریکہ مردہ آباد کانعرہ لگایا۔فرانس پریس نےتیرہ آبان کی مناسبت سےایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کےسکریٹری سعیدجلیلی کےبیانات کوبھی کافی کوریج دی ہے۔فرانس پریس کی رپورٹ میں آیاہےکہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کےسکریٹری سعید جلیلی نے تہران میں امریکی جاسوسی کےسابق اڈے کےسامنےتقریرکرتےہوئےکہاکہ حکومت ایران کےپاس ایسےثبوت موجود ہیں جن سےثابت ہوتاہےکہ امریکہ ایران کےخلاف دہشتگردوں کی حمایت کرتاہے اورانھیں ٹریننگ دیتاہے۔ایسوشئیٹڈ پریس اور دوسرے عالمی ذرائع ابلاغ نےبھی ایران میں عالمی استکبارکےخلاف جدوجہد کےدن کی مناسبت سےہونےوالےمظاہروں کی خبرکواپنی شہ سرخی بنایاہے۔واضح رہےکہ جمعہ کےدن عالمی استکبارکےخلاف جدوجہد کےدن کی مناسبت سےپورےایران میں زبردست مظاہرےہوئے اورعوام بھاری تعداد میں سڑکوں پرآئے اور سامراجی پالیسیوں کےخلاف مظاہرےکئے۔پورےایران میں عوام نے سامراج مخالف مظاہروں میں اللہ اکبر، امریکہ مردہ آباد ، برطانیہ مردہ آباد اور اسرائیل مردہ آباد کےنعرےلگائے اور ان کےجرائم کی مذمت کی ۔............./169