4 نومبر 2011 - 20:30

امریکہ میں وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک جاری ہے اور لاکھوں افراد نے مظاہرہ کر کے آکلینڈ کی بندر گاہ کو بند کر دیا گیا ہے۔

ابنا: مظاہرین نے امریکی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی شدید مذمت کی جو کہ ہرطرح کے تعصب اور امتیازی سلوک پر مبنی ہے۔ مظاہرین نے آکلینڈ پرقبضہ کرو مظاہرے میں شریک افراد پر پولیس تشدد کی بھی مذمت کی۔ آکلینڈ کی بندرگاہ امریکہ کی بڑی بندرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے ہزاروں شہروں میں حکومت کی اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں کےخلاف بڑے بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں۔.
.....
/169