4 نومبر 2011 - 20:30

غاصب اسرائيل فوجيوں نے فلسطيني مظاہرين پر حملہ کے درجنون افراد کو زخمي کرديا ہے۔

ابنا: رام اللہ سے فلسطيني خبر رساں ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق فلسطيني شہريوں نے غرب اردن کے علاقوں بلعين اور نعلين ميں نسل پرستانہ اسرائيل ديوار اورصيہوني بستيوں کي تعمير کے خلاف مظاہرے کئے۔مظاہرين پر اسرائيل فوجيوں نے پہلے آنسو گيس کے گولے داغے اور بعد ازاں براہ راست فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں درجنوں بے گناہ فلسطيني زخمي ہوگئے۔عوامي مزاحمتي کميٹي کي اپيل پر نسل پرستي کي ديوار اور صيہوني بستيوں کي تعمير کے خلاف غرب اردن کے مختلف علاقوں ميں ہر جمعے کو مظاہرے کئے جاتے ہيں۔.........../169