2 نومبر 2011 - 20:30

يمن ميں ہزاروں افراد نے مظاہرے کرکے عالمي برادري سے مطالبہ کيا ہے کہ علي عبد اللہ صالح کي حکومت کي خونخوار فطرت کو منظر عام پر لانے کے لئے اقدام کرےـ

ابنا: دار الحکومت صنعاء سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد نے مطالبہ کيا کہ ڈکٹيٹر صالح کے جرائم کو عالمي فوجداري عدالت ميں اٹھايا جائے، صالح کے حملوں کو رکوايا جائے اور گرفتار کئے گئے افراد کو ريا کيا جائےـ شہر کے تغيير اسکوائر اور اطراف کي سڑکوں پر جمع ہونے والے مظاہرين، اللہ اکبر، قتل عام کا ذمہ دار صالح ہے، کے نعرے لگا رہے تھےـ

مظاہرين نے صنعاء، تعز، ارحب اور ديگر شہروں ميں جاري صالح کے جرائم کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ـ دوسري جانب شہر تعز ميں مارٹر گولوں کے حملے ميں آٹھ افراد مارے گئے اور متعدد ديگر زخمي ہوئےـ

حملے ميں کئي رہائشي مکانات منہدم ہو گئے اور شہر کي بنيادي تنصيبات کو نقصان پہنچاـ اس شہر کے افراد حالات خراب ہوتے ديکھ کر نقل مکاني کرنے لگے ہيں ـ............

/169