ابنا: افغانستان کے مغربی علاقے ہرات کے ائیر پورٹ کے نزدیک خود کش حملے کے بعد مسلح افراد نے پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو ہے۔ جنہوں نے ایک غیر ملکی لاجسٹک کمپنی کے دفتر میں پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے ہرات ایئرپورٹ کے نزدیک دو دھماکے ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں اور افغان پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے حملہ آور بندوقوں کے ساتھ راکٹوں سے بھی لیس ہیں. .............
/169