ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انسانی حقوق کےاسلامی کمیشن نےاعلان کیاہےکہ سعودی فورسزنےکینیڈا کےامام جماعت اسامہ عطار کواتوار کےدن اس وقت گرفتارکرکےزدوکوب کیاجب وہ مدینہ منورہ کی ایک مسجد میں دعاپڑہ رہےتھے۔لندن میں قائم انسانی حقوق کےاس گروہ نے کہ جس نے سعودی عرب میں عینی شاہدین سےگفتگو کی ہے، کہا امکان ہے کہ یمن اور بحرین میں جاری تحریکوں میں آل سعود کی مداخلت پرتنقیدکی وجہ سے شیعہ مسلمانوں کوگرفتار کر لیاجائےگا۔رواں سال کےآغازسےاب تک دسیوں ہزار مظاہرین یمن اور بحرین میں بڑےپیمانےپرمظاہرےکرکے بحرین کےبادشاہ حمدبن عیسی آل خلیفہ اور یمن کےڈکٹیٹرعلی عبداللہ صالح کی اقتدار سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اسامہ عطار جوکینیڈا کی آلبرتایونیورسٹی میں خطیب بھی ہیں، کہتےہيں کہ ان تمام پابندیوں کےباوجود وہ اپنے حج کے مناسک انجام دیں گے۔...........
/169