29 اکتوبر 2011 - 20:30

ایک غیر ملکی ذرائع نے سعودی شہزادوں کی غیر اخلاقی حرکتوں اور مالی فساد و اسراف کو آل سعود خاندان کے مستقبل کے لئے خطرناک قراردیا ہے۔

ابنا: مہرخبررساں ایجنسی نے النخیل سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس نے خطرناک رپورٹ کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں سعودی شہزادوں کی غیر اخلاقی حرکتوں اور مالی فساد و اسراف کو آل سعود خاندان کے مستقبل کے لئے خطرناک قراردیا گیا ہے۔ آل سعود کے خلاف حقائق ہر روز واضح اور نمایاں ہورہے ہیں اور یورپ و امریکہ  میں امریکہ اوریہودیوں سے متعلق ذرائع ابلاغ نے آل سعود کی عیاشی اور غیر اخلاقی حرکتوں اور اعمال کو میڈیا میں بیان کرنا شروع کردیا ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق آل سعود کے عالی شان محل ریاض سمیت پورے سعودی عرب میں نمایاں ہیں سعودی شہزادے مفت امریکہ اور یورپ کا سفر کرتے ہیں ان کے یہودیوں کے ساتھ گہرے اور قریبی روابط ہیں۔ سعودی شہزادے منشیات استعمال کرتے ہیں وہ کوکائين کے عاشق ہیں  سعودی خاندان میں پیدا ہونے والے بچے کی تنخواہ دس ہزار ڈالر ہے سعودی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی شہزادوں کی تعداد 2700 بتائی گئی ہے امریکی نشریات کے مطابق سعودی شہزادوں کی تعداد 4000 ہے سعید ابو الریش کی تحقیقات کے مطابق سعودی شہزادوں کی تعداد 7000 ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادوں کے حالات اب خطرناک مرحلے پر پہنچ گئے ہیں اور ان کے درمیان جنگ و جدال ضروررونماہوگا۔ سعودی شہزادوں کے خلاف عوام میں شدید نفرت و بیزاری پائی جاتی ہے۔ کیونکہ سعودی شہزادوں کی رفتار اسلامی تعلیمات کے بالکل منافی ہے بعض ذرائع سعودیوں کو یہودیوں کا رشتہ دار بتا رہے ہیں۔............

/169