28 اکتوبر 2011 - 20:30

فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے آزاد ہونے والے بعض فلسطینیوں قیدیوں کو فلسطین سے باہر جلا وطن کئے جانے کے بارے میں صہیونی ریاست کو خبردار کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق فلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے آزاد ہونے والے بعض فلسطینی قیدیوں کو فلسطین سے باہر جلا وطن کئے جانے کے صہیونی ریاست کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے غزہ میں کہا کہ صہیونی ریاست نے ان افراد کو جلا وطن کرکے سنگین غلطی کی ہے۔اسماعیل ہنیہ نے صہیونی ریاست کی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی آزادی کو استقامت کی تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ استقامت ہی تھی جو ان قیدیوں کو صہیونی ریاست کی جیلوں سے آزاد کراسکی۔واضح ر ہے کہ صہیونی ریاست نے حماس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق اٹھارہ اکتوبر کو چار سو ستتر فلسطینی قیدیوں کو آزاد کردیا تھا جن میں بعض قیدیوں کو اس نے ترکی اور شام جیسے ممالک جلا وطن کردیا۔..........

/169