ابنا: لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر نکولس سرکوزي نے اتوار کے روز يورپي يونين کي نشست ميں برطانيہ کے وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون پر سخت تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کيمرون ہم سے يہ کہتے ہيں کہ ہم يہ کريں اور وہ نہ کريں تو مجھے سخت غصہ آتا ہے-انہوں نے کيمرون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ يہ کہتے ہيں کہ آپ کو يورو سے نفرت ہے اور آپ يورو زون ميں شامل نہيں ہونا چاہتے تو پھر آپ ہماري نشستوں ميں مداخلت کيوں کرنا چاہتے ہيں- اس رپورٹ کے مطابق يہ لفظي جھڑپ اس وقت ہوئي جب سرکوزي نے کہا کہ بدھ کے روز بينکوں کو نجات دلانے کے سلسلے ميں ہونے والي نشست ميں صرف يورو زون کے سترہ رکن ہي شرکت کريں گے-يہ ايسي حالت ميں ہے کہ کيمرون اتوار کي نشست کے شرکا کو اس بات پر تيار کرنے ميں کامياب ہو گئے ہيں کہ يورپي يونين کے سبھي ستائيس ارکان کو بدھ کي نشست ميں مدعو کيا جائے-...........
/169