23 اکتوبر 2011 - 20:30

بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر داخلہ پی چدم برم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر داخلہ پی چدم برم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ٹوجی اسپکٹرم اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث وزیر داخلہ پی چدم برم کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ ہندوستانی  ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نرملہ سیتھا رام نے کہا ہے کہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ چدم برم کروڑوں روپے کے اس اسکینڈل میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ بی جے پی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن اس معاملے میں پی چدم برم کے ملوث ہونے کے بارے میں تحقیقات کرے اور لازم ہے کہ یا تو چدم برم خود مستعفی ہوں یا پھر حکومت انہیں برطرف کردے تاکہ بدعنوانی کے اس سکینڈل کی صاف اور شفاف تحقیقات ممکن ہوسکے ۔واضع رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی کی ایک عدالت نے 17 افراد کو اس اسکینڈل میں ملوث قرار دے کر ان پر فرد جرم عائد کی تھی جس میں ٹیلی کام کے سابق وزیر اور کئی اراکین اسمبلی شامل ہیں۔ .....

/169